2 مارچ 2011 - 20:30

بحرین کے لؤلؤہ اسکوائر پر بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے بحرینی عوام بادشاہتی نظام کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ابنا: بحرین کے لؤلؤہ اسکوائر پر بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے بحرینی عوام بادشاہتی نظام کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بدھ کو ہزاروں افراد نے پرل اسکوائر اور وزارت داخلہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے،مظاہرین نے گزشتہ دنوں گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا، " نکل جاؤ" مذاکرات نہیں کریں گے۔اکثر عرب ممالک پر امریکہ نواز ڈیکٹروں کی حکومت یا بادشاہت جاری ہے اور عرب عوام اب امریکی نوکروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے آمادہ ہیں ادھر یمن ، لیبیا اور عمان و اردن میں بھی مظا ہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110